کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے حکومت بلوچستان کی جانب سے انقلابی اقدام کے اشتہار کہ جس میں نواب ثناء اللہ زہری کی جانب سے جاری کردہ سریاب پیکج پر اپنے نام کی تختی لگانے پر اسے پری پول رکنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور اس کی اتحادی مخلوط حکومت نے کوئٹہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کوئٹہ پیکج کیلئے ساڑھے21 ارب کے منصوبے2017 اور2018 کے بجٹ میں اس کے لئے رقم مختص کی ۔
جس میں سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ کی توسیعی سمیت ترقیاتی منصوبوں میں سریاب تا جوائنٹ روڈ ، جوائنٹ روڈ تا چمن پھاٹک اور چمن پھاٹک تا ائیر پورٹ سبزل روڈ لنگ کے مسائل حل ہونے تھے اور اس شاہراہوں کی توسیعی سے ان مسائل کے حل میں مدد ملنی تھی ۔
جیسے موجودہ حکومت نے اپنے نام کر نے کی ناکام کوشش کی ہے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے معاملات کی روک تھام کرے انہوں نے کہا کہ کارکردگی وہ ہو تی ہے جسے عوام میں پذیرائی ملے اور بلوچستان کے عوام بخوبی آگاہ ہیں کے مسلم لیگی حکومت ہی عوام کی نمائندہ حکومت ہے جو عوامی بہبود کے منصوبے سامنے لاتی ہے۔
سریاب پیکج نواب ثناء اللہ زہری کی کاوشوں کا ثمر ہے، ن لیگ
وقتِ اشاعت : April 24 – 2018