|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2018

ڈیرہ بگٹی:  ایس پی ڈیرہ بگٹی خالد باقی صاحب کی خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او محمد خالد بزدار ایس آئی سجاد سانگھی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ شاہ جمال کالونی سوئی میں بروقت کاروائی کے دوران دو کمسن بچیوں ہیڑتو عمر آٹھ سال اور رضیہ عمر چھ سال بنت دولت خان مرحوم کو ان کے چاچا سیدان سے گھر سے جو ان کی کم سنی میں نکاح کرانا چاہتا تھا ۔

جسے سوئی پولیس نے بروقت ناکام بنا کر کم سن بچیوں کو عدالت میں پیش کر دیا جس پر عدالت نے سوئی پولیس کو ان بچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے عدالتی احکامات ملنے کے بعد سوئی پولیس نے کم سن بچیوں کو ان کے والدہ اور ماموں کے حوالے کر دیا سوئی پولیس کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے