خضدار: خضدار کے طول عرض میں خسرہ کی وبا نے پھول جیسی بچوں کی زندگی کا چراغ گل کرنا شروع کردیا دو سگے بھائیوں سمیت چار بچوں کو خسرہ نے نگل لیا ۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ آڑینجی میں قادر بخش نامی شخص کے دو صغر سن بچے خسرہ کے وبا سے جان بحق ہوئے جبکہ علاقہ سے آمدہ جبکہ علاقہ میں 70 سے زائد بچے خسرہ کے وبا کے شکار ہیں ان بچوں کی زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہے ۔
دوسری جانب گذشتہ روز ہ گریشہ کے علاقہ میں دو سگے بھائی علی محمد اور محمد نصیب خسرہ سے جان بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک گھرانے کے دس بچے بھی ا س مرض میں مبتلا تھے ان کی حالت بھی اب تشویش ناک بتائی جاتی خسرہ میں گہری ہوئی علاقوں کے بچوں کی علاج اور ان کو اس وبائی مرض سے بچانے کے لئے حکومت و محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے نہ کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے اس انسانی المیہ کے روک تھام کے لئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
گذشتہ دنوں ڈاکڑوں کی ایک ٹیم نے ان علاقوں کا طوفانی دورہ کرنے کے بعد واپس ہوا ہے اگر اس وابائی مرض کے کنڑول کے لئے فوری اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں تو یقینی ان علاقوں میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ پیش آنے کا خطرہ پیدا ہوگا ۔
خضدار ، خسرہ کی وباء سے کئی بچے متاثر
وقتِ اشاعت : April 25 – 2018