دالبندین: آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سب ڈویژن دالبندین کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔
جس سے واپڈا ہائیڈرویونین نوشکی ڈویژن کے وائس چیئرمین میر شاہنواز رئیسانی دالبندین کے جنرل سیکرٹری نوراحمد چنال میر احمد بڑیچ عبدالعزیز لانگو علی احمد سنجرانی شاہ ولی ساسولی حاجی اسحاق بڑیچ علی احمد ریکی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسی سے ملک کی ترقی کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے اہم اور منافع بخش اداروں کی نجکاری کر کے ورلڈ بینک اور آئی ایم کو خوش رکھا جا رہا ہے جس کی ہم ازجات نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی ہنگامی نے ملازمین کی کمر توڑ دی ہے ملازم ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ایمپلائز سن کوٹے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نطر ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد تک اضافہ کر دیا جائے اور آل پاکستان ورکرز کفنیڈریشن کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں ملازمین کی بے چینی کا ازالہ ہو سکے
ورکرز کنفیڈریشن دالبندین کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
وقتِ اشاعت : April 26 – 2018