|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2018

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے۔

خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نااہل کرا دو، مگر یاد رکھو عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ چھپانے پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنایا گیا۔