|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2018

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور 2 کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے براملہ گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے مارٹرز اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا استعمال بھی کیا۔ پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے فائر کرنے والی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا۔