کوئٹہ: زمیندار ایکشن کے سیکرٹری جنرل حاجی عبدالرحمن بازئی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اٹھارہ ہزار میگاواٹ ہے صوبہ بلوچستان جس کا رقبہ نصف پاکستان ہے بجلی کا کوٹہ چھ سو میگاواٹ ہے کیا اس قلیل بجلی سے زراعت کو زندہ رکھا جا سکتا ہے ۔
کیسکو چیف نے زمیندار کش پالیسی اختیار کرتے ہوئے چھ گھنٹے بجلی فراہم کرنے میں بھی درجنوں گرڈوں کی ساتھ ظلم کی ننگی تلوار لٹکا دی ہے اس ظلم اور کھلی دہشت گردی سے اربوں کے باغات فصلات تباہ ہو چکی ہے اور زمیندا اپنی تباہی کو دیکھتے ہوئے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔
کوئٹہ شہر سمیت کو دیگر شہروں دیہاتوں اور ستائیس ہزار ٹیوب ویلوں کے لئے چھ سو میگا واٹ بجلی پوری ہو سکی ہے یہ تو کراچی کے پانچ لاکھ غیر قانونی کنڈوں سے بھی کم ہے اس قلیل بجلی سے کیا چوری ہو گی پھر بھی کیسکو کو لائن لاسز کی پڑی ہوئی ہے کیسکو چیف اپنا قبلہ درست رکھے مزید امتحان سے گریز کرے اور چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی کی فراہمی کو ممکن بنائیں ۔
بصورت دیگر مشتعل لاکھوں زمیندار کسان مزدوروں کو جو احتجاج کیلئے تیار بیٹھے ہیں کال دی جائیگی کہ پورے صوبے کو غیر معینہ مدت تک جام کر دے زمیندار کال کی انتظار کرے حاجی عبدالرحمن بازئی نے زمینداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ماہوار ٹیوب ویل بلوں کی سو فیصد ادائیگی کو ممکن بنائیں
بلوچستان میں لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہ ہو گئی ہے ،زمیندار ایکشن کمیٹی
وقتِ اشاعت : April 30 – 2018