|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2018

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے میر عبدالرؤف مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما جنگی خان بلوچ کے گھر واقع گریشہ میں دستی بم حملہ ایک حالات کو پھر سے خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 2013میں عین الیکشن کے موقع پر بی این پی کارکنوں کی ٹارکٹ کلنگ اور مختلف طریقوں سے حراساں کیا گیا ۔ اب وہی حالات پھر سے دورا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک پرامن پارٹی ہے جو جمہوری طریقے سے اپنے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میر جنگی خان کے گھر پر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے امن دوستی کا ثبوت دیں ۔