|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2018

ڈیرہ بگٹی:  بگٹی کالونی سوئی اور دیگر مقامات پر پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔

ذرائع کے مطابق سوئی کے مختلف علاقوں بگٹی کالونی نواب دین کالونی چاکر خان کالونی محمد کالونی ڈوڈوانی پل روشن کالونی میں شہریوں نے ٹاِئر جلا کر شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

شہریوں نے پی پی ایل اور ضلعی انتظامیہ کے خلا ف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی شہریوں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں وہ اور ان کے بچے پانی کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دو چار ہیں لہذا جب تک انہیں پانی نہیں دیا جاتا وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

ذرائع کے مطابق حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کو بھی طلب کیا گیا جبکہ مظاہرین سے مزاکرات کا سلسلہ بھی جاری تھا تاہم آخری آنے تک مزاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث شہریوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔