|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2018

نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20 کروڑ کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت وعدے نہیں، کام کرتی ہے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام جاری رکھا، رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی کاموں اور پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کر کے دکھایا ،20 کروڑ کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، عمران خان نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا۔

نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ترقی کی سیاست اور پالیسیوں کے تسلسل کو ووٹ دیں گے، 2013 اور 2018 کے پاکستان میں فرق ہے، پاکستان میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف کی تختی لگی ہے۔