|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2018

ایبٹ آباد میں گندم سے بھرا ٹرک اور مسافر وین کے اوپر گر گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد اشفاق خان کے  مطابق سبزی منڈی موڑ پر گندم سے بھرا ٹرک مسافر وین پر گرگیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر وین اسلام آباد سے مانسہرہ جا رہی تھی اور اس میں 18 مسافر سوار تھے۔