اوتھل : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اوتھل زون کے زیر اہتمام ایک سمینار بعنوان ” سیاست میں طلبا کا کردار ” موضوع پر زیر صدارت تنظیم کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بنیاد شہید فدا احمد اور شہید ڈاکٹر شفیع بلوچ ( لوامز) یونیورسٹی میں منعقد ہوا سمینار میں تمام طلبا تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم نے کہا کیمپس پولیٹکس نہ ہونے کی وجہ اس خطے میں مزہبی رجہانات ،انتہا پسندی اور دیگر کئے مسئلے جنم لے رہے ہیں ۔
طلباء سیاست کی اس معاشرے میں ایک کلیدی کردار رہا ہے طلباء نے ہمیشہ منظم ہوکر مثبت طریقے سے اجتماعی سوچ کے ساتھ ان جیسے قوتوں کو شکست فاش کی ہے یہ وقت کی نزاکت ہے طلباء4 تنظمیں آپس میں اتحاد اتفاق پیدا کرکے تعلیمی اداروں میں سیاست کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
سب سے بڑی المیہ یہ ہے ہم قومی مفادات کی خاطر اب تک نا اتفاقی کا شکار ہیں ہمیں اپنی قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر ایک ایسا را? عمل ہموار کرنا چایئے جس سے ہماری ساحل و وساحل سمیت اپنے خطے کے اندر ہر مسئلے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔طلباء سیاست اس معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے طلباء پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ خود کو سیاسی طور پر مظبوط کریں ۔
انہوں نے کہا ملک کی سیاسی تاریخ میں طلبا یونین اور کیمپس پولیٹکس کا بہت بڑا رول رہا آج کیمپس سیاست نہ ہونے اور طلبا یونیز پر قدغن کی وجہ سے طلبا سیاست جمود کا شکار ہے جو کہ ہمیں بحیثیت مظلوم قوم بہت بڑا نقصان ہے ہے۔
اس خطے میں بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن کا ایک کلیدی کردار تھا آج المیہ یہ ہے کہ ہم تقسیم در تقسیم کاشکار ہیں ہمیں بلوچ و بلوچستان کی عظیم تر مشترکہ مفادات کی خاطر مشترکہ جمہوری جدوجہد کرنا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں طلبا استحصال کا شکار ہے تعلیمی اداروں میں اگر طلبا اپنی حقوق کے لیے انتظامیہ کی کسی بھی ناانصافی کے خلاف آواز اْٹھائیں تو انہیں دبانے کے لیے اْن سے انتقام لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہیومن زیسورس کی کمی ہے ہمیں چائے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں اپنی تعلیم پر دیں تاکہ آگے چل کر اپنی قوم کی رہنمائی کرسکیں سمینار میں بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن ابرار برکت زونل صدر الطاف بلوچ۔ اسلم بلوچ ابوبکر واحد الطاف بلوچ اور بی ایس او مینگل ، پی ایس ایف اور ایکشن کمیٹی اور پی ایس او کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
بلوچستان سے طلبا ء سیاست سے جمود کے خاتمہ کیلئے طلباء تنظیموں کو یکجا ہونا پڑیگا ، گہرام اسلم
وقتِ اشاعت : May 11 – 2018