ٍکوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوامی بجٹ پیش کر کے صوبے کے روایات کو برقراررکھا اپوزیشن کی جانب سے بجٹ اجلاس کے دوران شور شرابہ نہ کرنے پر صوبے کے روایات کو برقراررکھتے ہوئے جمہوری روایات کی پاسداری کی ہماری کوشش رہی کہ بجٹ میں کسی بھی حلقے کو نظرانداز نہ کیا جائے موجودہ بجٹ میں تعلیم صحت اور وامان کے شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہا شمی بھی موجود تھی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے پانچواں اور آخری بجٹ پیش کر دی جس پر صوبے کے عوام حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو مبارکباد پیش کر تے ہیں ۔
بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا اور جمہوری روایات کی پاسداری کی یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ ہم کبھی بھی اپنے روایات کے خلاف بر خلاف نہیں جاتے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش رہے کہ کسی بھی حلقے یا ضلع کو بجٹ میں نظرانداز نہ کرے کیو نکہ بجٹ میں تمام علاقوں کویکساں فنڈز مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے سب سے زیادہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھائے ئے کیونکہ جب تک ہم ان دو شعبوں کو بہتر نہیں کرینگے تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے اور ساتھ ہی امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجو کیشن کے لئے فنڈز کئے گئے ہیں تاکہ جو غریب بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ان کے خراجات اٹھائے جائے اور اسی طرح بغیر چھت سکولوں کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے تاکہ صوبے میں کوئی بھی سکول چھت کے بغیرنہ رہ سکے ساتھ ہی ساتھ صحت کے شعبے کے لئے بھی اربوں روپے مختص کئے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں وزیراعلیٰ ہیلتھ کارڈ متعارف کرایا گیا تاکہ غریب عوام صوبے سے باہر بھی بہتر علاج کر سکے اور خوشخبری کی بات یہ ہے کہ کینسر ہسپتال اور امراض قلب کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے اور اسی سال اس پر کام بھی شروع ہو جائیگا۔
حکومت نے عوامی بجٹ پیش کر کے صوبے کے روایات کو برقرار رکھا، قدوس بزنجو
وقتِ اشاعت : May 15 – 2018