|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس وڈھ میں پارٹی کے مرکزی صدر و چیئرمین پارلیمانی بورڈ سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں ممبران مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل لال جان بلوچ ، خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی ، ساجد ترین، حمید بلوچ ایڈووکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2018ء کے انتخابات کے حوالے سے خواہش مند امیدوار 22مئی سے 7جون تک اپنی درخواستیں پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین و ممبران کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کا امیدوار 20ہزار اور قومی اسمبلی کا امیدوار 30ہزار روپے فیس ہمراہ جمع کرائے امیدواران کیلئے پارٹی کی جانب سے ایک پروفارمہ مرتب کیا گیا ہے جس میں وہ اپنے تمام کوائف و تفصیلات درج کریگا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے اقرار نامہ بھی امیدواروں کو دے کر تحریری طور پر انہیں پابند بنایا جائے گا کہ کسی دوسرے جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کا پابند ہو نگے ۔