|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کی رکن شکیلہ نوید دہوارنے کہا ہے کہ بلوچستان میں نئی سیاسی صف بندی آئندہ انتخابات میں صوبے کی حقیقی قیادت کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش ہے۔غلط بیانی اور بلند وبانگ دعوؤں کی سیاست کرنے والوں کوانتخابات میں عوامی تائید و حمایت سے شکست دینگے۔ 

مادر وطن کی حفاظت اور حقوق کا تحفظ ہماری سیاست کا محور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر خواتین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتھیوں کی شہادتوں کے باوجود پارٹی نے سیاسی جمہوری انداز میں عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر موثر آواز بلند کی ہے۔

ان کا کہنا تھا پانچ سالوں تک وفاق اور صوبائی حکومت کے حصہ دار ایک مرتبہ پھر نئے پرچم تلے اکھٹا ہوکروفا ق سے صوبے کے عوام کو انکے حقوق دلانے کا واویلا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے ون یونٹ کے خاتمہ کے بعد صوبے کے وزارت اعلیٰ پر ان کے بزرگ طویل عرصہ تک براجمان رہے ہیں ۔

انہوں نے بلوچ عوام کے استحصال کی پالیسی کو تقویب بخشنے کیلئے نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت، صوبے سے مسخ شدہ لاشوں کی ابتداء کے علاوہ کیاہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم طویل ہزار وں مظالم جھیل کر اب باشعور ہوچکی ہے خالی خولی نعروں سے مزید انکو ورغلایا نہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے حقیقی معنوں میں صوبے کے عوام کی بہتر انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے اصولی سیاست کو عملی جامہ پہنایا کھٹن حالات میں عوام کو سیاسی جدوجہد کی طرف راغب کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آج صوبے بھر میں پارٹی کی عوامی پذیرائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ساتھی عوام کو ناانصافیوں لوٹ کھسوٹ کرپشن استحصالی پالیسیوں سے نکالنے کیلئے پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچایں تاکہ صوبے کی حقیقی قیادت اقتدار میں آکر ایک خوشحالی معاشرہ کو تشکیل دے سکے ۔