کوئٹہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو 19920 میں درج ہونے والے قتل کے مقدمے میں بری کردیا۔
منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت اللہ نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کر دیا ،مجید اچکزئی کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا مجید اچکزئی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ اور نور جان بلیدی نے کیس کی پیروی کی رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی سول لائن تھانہ میں 1992 کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔
مجید اچکزئی قتل کے مقدمہ میں بری کردئیے گئے
وقتِ اشاعت : May 23 – 2018