|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2018

 سری نگر: کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر ڈھال بنانے والا بھارتی فوج کا میجر نتن گوگی ہوٹل کے کمرے سے لڑکی سمیت گرفتار۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں کشمیری نوجوان کو اپنی گاڑی سے باندھ کر گھمانے والے میجر گوگی کو نوجوان  لڑکی کے ہمراہ  ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میجر نتن گوگی کی پوسٹنگ بڈگام کے علاقے میں تھی جہاں وہ گرینڈ ممتا  ہوٹل میں 19 سالہ  لڑکی کو لےکر آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ہوٹل کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی۔ ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایس پی سری نگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میجر کو لڑکی سمیت حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ میجر نتن گوگی راشٹریہ ریفل کی 53 بٹالین سے تعلق رکھتا ہے اور گزشتہ برس اپریل میں کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنا تھا۔