|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2018

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے اراکین یحی فقیر بلوچ ڈاکٹر ارسلان بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے آئی ٹی یونیورسٹی(بیوٹمز)کے کرپٹ وائس چانسلر گذشتہ کئی عرصوں سے یونیورسٹی پر غیر قانونی طور پر مسلط ہے ۔

جسکا بنیاد صرف کرپشن اور لسانی گروہ پر نوکریوں کی بندر بانٹ ہے بغیر ٹیسٹ اور انٹریو کے لسانی گروہ پر غیر قانونی طریقے سے نوازشات کی جارہی ہے جبکہ ڈیلی ویجز پر بھرتی کئے گئے چند بلوچ ملازمین کو مستقل نہیں کی جاسکی ہے ۔

یونیورسٹی میں تعنیات بلوچ پروفیسرز جوکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی ہے لیکن ڈیپارٹمنٹس میں ڈین اور چیئرپرسن جونئیر لوگوں کو لسانی گروہ کے سفارش پر تعنیات کی گئی یونیورسٹی کے داخلوں اور اسکالرشپس پر بھی ایچ ای سی اصولوں کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کو بھی کرپٹ یونیورسٹی انتظامیہ نے من پسند افراد میں تقسیم کیا یونیورسٹی کا چلتن کیمپس تا حال نان فنکشنل ہے جسکی وجہ سے تعمیر کی گئی بلڈنگ فورسز کے زیر استعمال اور کھنڈارت بن چکی ہے چلتن کیمپس کو تا حال فنکنشنل نہ بلوچ علاقوں کے خلاف سازش ہے تاکہ بلوچ طلبا پر تعلیمی عمل کے دروازے بند کئے جاسکے انہوں نے مزید کہا ہے بلوچ ملازمین طلبا و طالبات کے ساتھ منفی اقدمات اور چلتن کیمپس کے غیر فعالی کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا ۔