|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2018

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید کا کہنا تھا کہ صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کا نام تجویز کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ اچھی شخصیت کے حامل ہیں اور وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔