کوئٹہ: کیسکو کے چیف ایگز یکٹو آفیسر کوئٹہ عطاء اللہ بھٹہ نے زمیندار وفد جس کی قیادت سیکرٹری جنرل عبدالرحمن بازئی سینٹر رکن محمد کاہم خان اچکزئی سے بجلی کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے ٹیو ب ویل سبسڈی کی تاحال ادائیگی نہیں کی اور نہ ہی دوسرا معاہدہ 2018 کا نیا معاہدہ کیا ہے ۔
کیسکو کو مجبورا بجلی کی ترسیل بند کرنی پڑے گی حاجی عبدالرحمن بازئی نے گورنر بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ زمیندار کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیسکو کی واجبات کی ادائیگی کرے2018 کا معاہدہ بھی کرے ۔
حاجی عبدالرحمن بازئی نے تمام زمینداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسب معاہدہ اپنی بلوں کی سو فیصد ادائیگی کو ممکن بنائیں گلستان گرڈ کے فیڈروں کو دو شفٹوں کی بجائے ایک شفٹ کے تحت بجلی دی جائے ڈب خانیزئی کے تینوں فیڈر اوور لوڈ ہے ۔
بجلی کی رس میں اضافہ کر کے تاکہ ہر فیڈر کو علیحدہ علیحدہ چلایا جائے عبدالرحمن بازئی نے مزید کہاکہ سخت گرمی کی وجہ سے باغات فصلات تباہ ہو رہے ہے چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی دی جائے یاد رہے سبسڈی کی مد میں صوبائی حکومت2017 تک چھ ارب کا مقروض ہے
صوبائی حکومت نے بجلی سبسڈی کی ادائیگی تاحال نہیں کی،کیسکو چیف
وقتِ اشاعت : May 31 – 2018