کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کوئٹہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق پہلی تین پوزیشنیں بلوچستان ریذیڈیشنل کالج لورالائی اور طالبہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیڈ ی سنڈیمن کوئٹہ نے حاصل کی ۔
چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ اور کنٹرولر بلوچستان بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین ، سیکرٹری شوکت علی سر پرہ نے نتائج کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ پہلی پوزیشن بلوچستان ریذیڈیشنل کالج لورالائی کے مولا داد نے رولنمبر675641 نے 1035 نمبر جبکہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول لیڈی سنڈیمن کوئٹہ کی مریم فاطمہ نے رولنمبر880386 نے 1028 نمبرحاصل کئے ۔
اسی طرح بلوچستان ریذیڈیشنل کالج کے اجمل خان نے رول نمبر 675605 نے 1024حاصل کئے اور عطاء اللہ رول نمبر675612 نے 1024 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی امتحان میں 63105 امیداروں نے حصہ لیا جن میں سے58627 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔
اس طرح کامیابی کا تناسب92.90 فیصد رہادسویں میں 48548 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے46500 کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب95.78 فیصد رہا آرٹس گروپ میں14557 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے12127 امیدوار کامیاب ہو ئے اور کامیابی کا تناسب83.31 فیصد رہا ۔
اسی طرح نویں کلاس میں 52917 امیدواروں نے حصہ لیا 42661 امیدوار کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب80.62 فیصد رہا سائنس گروپ میں 51334 امیدواروں نے حصہ لیا 41743 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب81.32 فیصد رہا ۔
اسی طرح آرٹس گروپ میں1583 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے918 کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب57.99 فیصد رہا اور نتائج کے مطابق سائنس اور آرٹس گروپ میں پہلی 20 پوزیشنوں میں بلوچستان ریذیڈیشنل کالج لورالائی گورنمنٹ گرلز سکول لیڈ سنڈیمن دیگر سکولوں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ امیدوار بھی شامل ہے جنہوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بی آر سی لورالائی نے پھر میدان مار لیا
وقتِ اشاعت : June 1 – 2018