|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2018

اسلام آباد: پاک بحریہ کے لیے دو بحری جنگی جہازوں کے حصو ل کا معاہدہ چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ سے طے پا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ( آپریشنز )  ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی بھی شریک ہوئے۔

اس معاہدے کے نتیجے میں سال 2021تک چار 054 A جہاز پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ ہوں گے،ان جہازو ں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا جب کہ خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے آپریشنز میں پاک بحریہ مزید موثر انداز سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

ٹائپ054 A جہاز ، جدید اور با صلاحیت جنگی جہاز ہیں جو عصرِ حاضر کے ہتھیاروں بشمول دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز سے لیس ہیں۔ ان جدید جہازوں کے حصول سے پاک بحریہ میں قابل قدر اضافہ ہو گاجو کہ پاکستان کے قومی بحری اثاثوں کی دفاعی فوج ہے۔