کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمدکی صدارت میں صوبائی مجلس عاملہ کااہم دوروزہ اجلاس ہواجس میں صوبے کی صورتحال،انتخابات اورنامزدگیوں پرغورکیاگیا۔
اجلاس سے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اورعاملہ کے دیگرارکان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے منشور کا اعلان مجلس عمل کے سر براہ مولانا فضل الرحمن 5جون کو اسلام آباد میں کریں گے جس میں وطن کو بحرانوں سے نکالنے کے لیئے لائحہ عمل دیں گے ۔
مجلس عمل قوم کی امیدوں کی آخری کر ن ہے انہوں نے کہاکہ امیدواروں کی لسٹیں دوروز تک فائنل کر کے مرکز کو دیں گے انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر میں وزیر اعلی کے نام پر اتفاق کر نے کے بعد پی ٹی آئی کا اختلاف کر نا نیا یوٹرن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل 24جون کو پشاور 29جون کو ملتان 8جولائی کراچی 9جولائی کو کوئٹہ اور 10جولائی کو راولپنڈی 12جولائی کو ابیٹ آباد میں تاریخ ساز جلسہ عام منعقد کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ 8جولائی کو کراچی میں متحدہ مجلس عمل اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے کہاکہ اس جلسہ سے مولانا فضل الرحمن ،سنیٹر سراج الحق ،سنیٹر پروفیسر ساجد میر ،علامہ ساجد علی نقوی ،پیر اعجاز ہاشمی ،لیاقت بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل نظام مصطفی کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے اور موقع ملا تو خلافت راشدہ کے دور کی یادیں تازہ کرے گی ۔
دریں اثناء متحدہ مجلس عمل کے صوبائی پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روزایک خبررساں ادارے کی جانب سے مجلس عمل بلوچستان کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کے حوالے من گھڑت اورجھوٹی خبرشائع کی جس کی نہ صرف پرزورالفاظ میں تردیدکرتے ہیں بلکہ اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں اورمیڈیاکے نمائندوں سے درخواست ہے کہ وہ غیرمصدقہ خبریں شائع کرنے سے قبل ایم ایم اے کے کسی ذمہ داریاترجمان سے رابطہ کیاجائے۔
بیان کے مطابق مرکزنے ایک بیس دن قبل صوبائی بورڈتشکیل دیاتھااورباقاعدہ چاروں صوبوں کوسرکلرجاری کیاجس کے مطابق بلوچستان میں سات ارکان پرمشتمل صوبائی پارلیمانی بورڈمیں ایم ایم اے میں شامل پانچوں جماعتوں کے صوبائی صدورکے علاوہ متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدراورجنرل سیکرٹری بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق 24مئی کومتحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں فیصلہ ہواتھاکہ اگلااجلاس5جون کوہوگابیان کے مطابق تمام جماعتیں اپنی فہرستیں مرتب کرکے ایم ایم اے کے صوبائی پارلیمانی بورڈمیں ان کوحتمی شکل دی جائے گی۔
بیان کے مطابق آئندہ ایسی من گھڑت اورکسی کوخوش کرنے کے لئے جھوٹے پروپیگنڈے سے گریزکیاجائے بصورت دیگرایم ایم اے کے قائدین قانونی چارہ جوئی کرنے کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل دیں گے ،فیض محمد
وقتِ اشاعت : June 4 – 2018