|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2018

راولا کوٹ: آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے قریب لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق راولاکوٹ  کے علاقےعباس پور تروٹی میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر مویشی چرانے والا  45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

گزشتہ ماہ بھی لائن آف کنڑول پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے باعث ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

بھارت کی جانب سے رواں برس کے آغاز سے کئی مرتبہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس کے وجہ سے متعدد پاکستانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)  نے 2003 کے سیز فائرمعاہدے پرعمل درآمد پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا تھا کہ آئندہ  جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی لیکن بھارت اس پر عمل درآمد نہیں کرنے میں ناکام  رہا ہے۔