|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2018

این اے243 سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔

عمران خان کی کاغذات نامزدگی این اے243سے چیلنج کردئےگئے۔ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ جوشخص اپنی بچی کوتسلیم نہ کرے اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست میں کہاگیاہےکہ اپنی بچی کوتسلیم نہ کرنے والا الیکشن نہیں لڑسکتا۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست پر پی ٹی آئی کے چئیرمین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنماءعمران اسماعیل نے مزید وقت لینے کی درخواست جمع کرادی۔ ان کاکہناتھاکہ عمران خان ہی جواب دے سکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہاکہ  عمران خان پر لگے اعتراضات ذاتی زندگی کے حوالے سے ہیں ۔اعتراض لگانا دراصل سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے،عدالت عمران خان کو صادق اور امین قرار دے چکی ہے۔

انھوں نےمزید بتایاکہ مسلم لیگ نون کے امیدوار نے 3 اعتراض لگائے ہیں۔