|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2018

قلات:  قلات میں ایک قبیلہ کے دو شاخوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دونوں فریقین کے دو افراد جانبحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔

قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات بس اڈہ کے قریب دو افراد محمد اسماعیل لانگو اور حفیظ اللہ لانگو نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کر کے منیر احمد لانگو زخمی کر دیا جبکہ منیر احمد لانگو کی جوابی فائرنگ سے محمداسماعیل لانگو اورحفیظ اللہ لانگو بھی شدید زخمی ہو گئے ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات پہنچا دیا جہاں دو زخمی محمد اسماعیل لانگو اور منیر احمد لانگو زخموں کے تاب نہ لاکر جانبحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی حفیظ اللہ کو ابتداعی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے قلات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں