کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
وائس آف امریکا کے مطابق خفیہ اطلاعات پر امریک ڈرون حملہ افغانستان کے صوبے کنٹر میں کیا گیا حملے میں پانچ افراد مارے گئے جن میں کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں تاہم وہ ہلاک نہیں ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی خبر آئی ہے تاہم اس خبر کی تصدیق کی جارہی ہے۔