|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2018

کراچی: عید کی خوشیاں ہاکس بے اور کینجھر جھیل پر منانے والے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے ساحل ہاکس بے کے قریب دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

دونوں نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی ہے، نارتھ ناظم آباد کے اسامہ اور فراز خاندان کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔

کینجھر جھیل میں بھی پکنک کے لیے آنے والے دو افراد ڈوب گئے، مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور ایک کا چترال سے ہے۔