ڈیرہ اللہ یار: سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہاہے کہ کبھی بھی ناعوام کو بیچا ہے اور انہیں کبھی جکایا ہے ان کی خدمت کو ترجہی دے کر عوام کے مسائل حل کئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکریٹی کے آخری روز عدالت کے باہر میڈیا کے نمائند ؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی انتہائی ضروری ہے یہ آنے والے نسلوں کے لئے بھی بہتر ہو گا کہ وہ آپس میں الیکشن میں لڑنے کے بجائے اتحاد کو اہمیت دیں اور حسد سے بچ کر کام کریں تین نسلوں سے میں سیاست میں عوام کی خدمت کرتا آرہا ہوں ۔
لیکن اپنی سیاست میں عذت اور احترام کو والیت دی ہے ووٹروں کے جذبات سے کبھی بھی نہیں کھیلا صبر کے دامن کو ہاتھ میں رکھ کر عوام کی خدمت کی ہے تا کہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکیں ۔آنے والی نسلوں کو بھی اسطر ح سے پالیسیاں بنانے پڑے گئی جس سے ہر حال میں عوام کا اعتماد بحال رکھنا ہو گا ۔
انہوں نے کہاکہ عوام آنے والے انتخابات میں ایماندار اور خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی نمائندؤں کا انتخاب کریں جو ان کے دکھ درد میں امیدوار شریک ہوسکیں ۔
اپنی سیاست کے دوران ووٹرز کے جذبات سے کبھی نہیں کھیلا ، ظفر اللہ جمالی
وقتِ اشاعت : June 20 – 2018