|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2018

کوئٹہ:  سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا آر او کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج فیصلہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے چیلنج کیا۔

 تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی نے سابق وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کے حلقہ پی بی 10میں کاغذات نامزدگی منظور کر نے کے فیصلے کے خلاف درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کردی،انہوں نے موقف اختیار کیا ہے ۔

کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر میر سرفراز بگٹی کے کاغذات مسترد کئے گئے،لیکن آر او کو دباؤ میں لاکر مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کو دوبارہ بحال کرایا گیا، کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے سے متعلق درخواست پر سماعت آج ہوگی۔