تربت: بی این پی کے مرکزی رہنماوپی بی 47منددشت گوکدان کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے کہاکہ قوم اپنے فیصلوں میں بااختیارہے ،لیکن عاقبت کومتاثرکرنے والے فیصلوں سے قبل مل بیٹھ کرسوچیں اورمشاورت کے بعداقدام اٹھائیں۔
نوجوان نسل کومشاورت میں شامل کریں کیونکہ معاشرے میں تبدیلیوں کے لئے ان کی شمولیت ناگزیرہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے دشتی بازارکے مرحوم حاجی عیسیٰ کے فرزندنیازعیسیٰ کی رہائش گاہ پرنیازعیسیٰ اوران کے بھائیوں کی شمولیت کے موقع پرکیا۔
علاوہ ازیں بی این پی کے مرکزی رہنماوپی بی 47منددشت گوکدان کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے غفورولدحاجی کریم بخش سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات اور انہوں نے بھرپورسپورٹ کااعلان کیا ،دریں اثناوژدی بَل کے لیاقت اسلم ولداسلم شاہ نے اپنے بھائیوں سمیت بی این پی میں شامل ہوکربھرسپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
اپنی بہتر مستقبل کی خاطر قوم کو درست فیصلہ کرنا ہوگا، میجر جمیل دشتی
وقتِ اشاعت : June 23 – 2018