سینٹ پیٹر برگ /روسٹوونڈون : ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے آخری مقابلے میں ارجنٹائن نے نائیجیریا کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیاجبکہ کروشیا نے آئس لینڈ کو ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گروپ ڈی کا اہم میچ نائیجیریا اور اجنٹائن کے درمیان سینٹ پیٹر برگ میں کھیلا گیا۔ کھیل کا آغاز بڑی تیزی سے ہوا۔ کھیل کے 14ویں منٹ میں اجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی میسی نے گول گول کر کے مقابلہ 1۔0کردیا۔ اس کے بعد نائیجیریا نے گول برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ارجنٹائن کے مظبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک اجنٹائن کو نائیجیریا کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ اس میچ میں ارجنٹائن نے گرویشیا کیخلاف کھیلنے والے پانچ کھلاڑی کو تبدیل کر کے دوسرے کھلاڑی کو موقع دیا تھا۔ دوسر ے ہا ف میں نائیجیر یا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے 51ویں منٹ میں نائیجیریا کو پینلٹی کک ملی جس پر موسیٰ نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔
ارجنٹائن نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی اور کھیل کے 86ویں منٹ میں مرکس روجو نے گول کر کے مقابلہ 2۔1کردیا۔کھیل کے اختتام تک اسکور ہی رہا۔ اس طرح ارجنٹائن نے یہ میچ ایک کے مقابلہ میں دو گول جیت کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔فیفا رولڈ میں ایک اور میچ گروپ ڈی کے کروشیا اور آئس لینڈکے دومیان روسٹوونڈون میں کھیلا گیا۔
اس میچ میں کروشیا کی ٹیم 9تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری۔ددنوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیااور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا پہلے ہاف بغیر کسی گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں شروع ہونے کے بعد کروشیا کے میلن نے گول کر کے مقابلہ 1۔0کردیا۔کھیل کے 76ویں منٹ آئس لینڈ نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔
کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل کروشیا کے پراسیچ نے گول کر کے مقابلہ 2۔1کر دیا۔ اس طرح یہ میچ کروشیانے 2۔1سے اپنے نام کرلیااور آئس لینڈ کو ایونٹ سے باہر کردیا۔پری کواٹرفائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ فرانس سے ہوگاجبکہ کروشیا کا مقابلہ ڈنمارک سے ہوگا۔