کوئٹہ: بلوچستان کے عام انتخابات میں 9 اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیا جبکہ 11 اضلاع کو حساس قرار دیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے عام انتخابات میں بلوچستان کے 9 اضلاع مستونگ،آواران،پنجگور،گوادراورخضدار جبکہ بلوچستان کے 11 اضلاع کو حساس قرار دیا ۔
جن میں نوشکی‘ڈیرہ بگٹی‘قلعہ عبداللہ‘واشک اورکوئٹہ شامل ہیں جبکہ سبی‘چاغی‘پشین،لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں حالات بہتر ہیں تاہم حکومت کی جانب سے حالات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت اٹھا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن بھی اس سلسلہ میں اقدامات کرنے پر غور کررہا ہے ۔
عام انتخابات،بلوچستان کے 9 اضلاع،حساس ترین قرار
وقتِ اشاعت : June 27 – 2018