سارانکس /کنگرڈ : ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بیلجئیم نے انگلینڈ کو1۔0 جبکہ تیونس نے پاناما کو 2۔1سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی کپ میں گروپ میچز کے سلسلے میں آخری میچ تیونس اور پاناما جبکہ انگلینڈ اور بیلجئیم کے درمیان کھیلا گیا۔ روس کے شہر کنگرڈ میں انگلینڈ کی ٹیم کا مقابلہ بیلجئیم سے ہوا۔ اس میچ کے لئے ددنوں ٹیموں اپنے اسکوڈ میں تبدیلی کی۔ میچ کا آغاز بڑی تیزی سے ہوااور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے۔
پہلے ہاف کے اختتام تک ددنوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھے۔دوسرا ہاف شروع ہوا تو بیلجئیم نے اپنا روایتی کھیل پیش کیا اور کھیل کے 51ویں منٹ میں بیلجئیم کے عدنان جنوں زئی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔
یا د رہے عدنان جنوں زئی نے اپنا پہلا انٹر نیشنل گول کیا۔ انگلینڈ نے گول برابرکرنے کی بھرپور کوشش لیکن کئی یقینی مواقع گنوادیے۔ اور اس طرح یہ میچ بیلجئیم نے 1۔0سے جیت لیا۔عالمی کپ کے ایک اور میچ روس کے شہر سارانکس میں تیونس اور پاناما کے درمیان کھیلا گیا۔
ددنوں ٹیموں شاندار کھیل پیش کیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے 33ویں منٹ میں نیونس میریسا اپنے ہی گول میں گول کر کے پاناما کو ایک گول کی برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک پاناما کو تیونس کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔
دوسرا ہاف شروع ہوا تو تیونس کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور کھیل کے 52ویں منٹ بن یوسف نے گول کر کے مقابلہ 1۔1سے برابر کردیا۔دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ سکی۔کھیل کے 66ویں منٹ میں وابی کازری نے گول کر کے تیونس کو برتری دو ایک کردی جوکہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
تیونس اور پاناما کی ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہیں۔گروپ جی سے انگلینڈ اور بیلجئیم نے الگے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیاپری کواٹر فائنل میں گروپ جی کے چمپئین بیلجئیم کا مقابلہ جاپان سے ہوگا جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔