|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2018

خضدار :  وڈھ کراڑو کے قریب کوئٹہ سے کراچی سے جانے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی دو افراد جا ں بحق اور تین زخمی ہو گئے جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں ۔

وڈھ لیویز کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ کراچی جانیوالی جانے والی ویگو گاڑی تیز رفتاری کے باعث کراڑو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں حمزہ ولد حاجی انور اور شاہ زیل ولد محمد اعظم موقع پر جاں بحق جبکہ غلام مصطفی ،محمد عمر اور محمد اظہر زخمی ہو گئے ۔

جاں بحق اور زخمیوں کو لیویز کی گاڑیوں میں مقامی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد زخمیوں کو مزید اعلاج کے لئے کراچی ریفر کر دیا گیا جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں ۔

واضح رہے کہ 2008 ء میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے کراچی ٹو چمن قومی شاہراہ کو موٹر وے پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے پورے شاہراہ پر موٹروے پولیس کو تعینات کیا گیا مگر سوراب سے خضدار اور خضدار سے لسبیلہ تک موٹر وے پولیس کی تعیناتی نہیں کی جا سکی موٹر وے پولیس نہ ہونے کی وجہ سے اس سیکشن پر ٹریفک حادثات کے شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے موٹر وے پولیس کے اعلیٰ احکام سے رابطہ کر کے اس سیکشن میں موٹر وے پولیس کی تعیناتی کو ممکن بنانے میں کوشش کریں تھا کہ تیز رفتاری اور ریف ڈرائیونگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاء کو روکھنے میں مدد مل سکے