ڈیرہ مراد جمالی : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے عمران خان کے آنے سے اب میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری باریاں بھی تبدیل نہیں کر سکیں گے۔
اب باریاں مختلف جیلوں میں تبدیل کریں گے دونوں نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ایک ڈیم تک نہ بنانے سکے ملک میں آبی ذخائز کی کمی سے قحط کا ماحول پید ا ہو چکا ہے بلوچستان میں بلوچ عوام کے نام پر کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی لیکن تعلیم صحت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔
اگر عوام نے اپنی تقدیر بدلنے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ نہ کیا تو سیاست کو کاروبار بنانے والے پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال کو بھی فروخت کردیں گے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں حلقہ پی بی گیارہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار میر شوکت خان بنگلزئی کے انتخابی کیمپ کے افتتاح کے بعد منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس سے قبل ایک بہت بڑی ریلی کی شکل میں حلقہ پی بی گیارہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار میر شوکت خان بنگلزئی نے بیدار پل کے مقام پر شاندار استقبال کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند میر شوکت خان بنگلزئی نے کہاکہ کئی سالوں سے عوام کے وسائل لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت میں میدان میں اترچکی ہے۔
پی ٹی آئی اقتدار میں آتے ہی پیدل چلنے والے ایک بلاک زمین کے مالک کھربوں کے مالک بننے والوں کا عوامی عدالت میں احتساب کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ تبدیلی لانے کیلئے 25جولائی کو پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی اور حلقہ پی بی گیارہ سے میر شوکت خان بنگلزئی تمبو سے وڈیرہ عرض محمد عمرانی سمیت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کریں ۔
الیکشن میں نوازشریف اور آصف زرداری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوگا، سردار رند
وقتِ اشاعت : July 2 – 2018