نوشکی : ایف سی نے افغانستان سے اسلحہ و منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی فائرنگ کے تبادلہ کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود ،ہزاروں کلومنشیات ،ایرانی فورسزکی وردیاں دوعدد گاڑیاں قبضے میں لیکرپانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار واقعے میں ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلحہ ومنشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے ملزمان دو لینڈکروزرگاڑیوں کے ذریعے پاک افغان سرحدی علاقہ کلی زین الدین عیسی چاہ کے قریب باڈر پارکرنے کوشش کے دوران ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جسکے بعد ایف سی نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کے گھیراتنگ کردی دونوں جانب سے شدید فائرینگ کی گئی ۔
جسکے بعد ایف سی نے پانچ ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے انکے قبضے سے راکٹ لانچر ،ایس ایم جی ،ایل ایم جی ،ہزاروں راوند ،ہزاروں کلوافیون،ایرانی فورسزکی وردیاں سمیت دو عدد لینڈ کروزر گاڑیاں برآمد کرلیا کاروائی میں ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگیا
نوشکی ، فورسز اور سمگلروں میں فائرنگ5ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
وقتِ اشاعت : July 3 – 2018