کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے اور بلوچستان کی ترقی سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے عوام 25جولائی کو دیانتدار عوامی نمائندوں کا چناو کریں، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مضمر ہے عوام ایماندار نمائندوں کو کامیاب کریں، باپ پارٹی کا قیام اگر بلوچستان کی ترقی کیلئے عمل میں لایا گیا ہے تو بہتر اور مثبت عمل ہے۔
یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان ہائیکورٹ میں کیسز کی پیروی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرٹے ہوئے کہی۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنی آخری سانسیں لی رہی ہے اورآئندہ انتخابات میں نا کامی دیکھ کر پنجاب حکومت پر جانبداری الزام عائد کررہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی ناکام چھپانے کیلئے الیکشن سے بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑرہی ہے انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے گزشتہ کئی دہائیوں سے پنجاب کا استحصال کیاجس تک خمیازہ بھگتے رہے ہیں اور ملک کا ہربچہ ڈیرھ لاکھ روپے کا قرضہ دار ہے۔
انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی غلط پالیسوں کے باعث جو میدوار حلقے میں جاتا ہے عوام اپنے غصے کا اظہار کرتے ہیں نواز شریف پنجاب حکومت پر الزام عائد کرکے راہ فرار اختیار کررہے ہیں عدالتوں سے ہمیشہ میاں برادران سے یہی سوالات پوچھتے جاتے ہیں کہ اایون فیلڈر ریفرنس اور ساڑھے 3سو ارب روپے آپ کے بچے کم سنی میں کہاں سے کما لیئے لیکن جواب وہ نہیں دیتے ۔
انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری کردہ پیپلز پارٹی کا انتخابی منشورتمام طبقات نے قبول کیا ہے کیونکہ منشور پر عملدرآمد سے بیشتر ملکی مسائل حل ہونگے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر کوئی الزام نہیں،گزشتہ روز لیاری میں لاکھوں افراد نے ان کا استقبال کیا تاہم مخالفین نے جو شرارت کی اس سے ہماری مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑیگا لیکن ان کے اس عمل سے ماحول ضرور آلودہ ہوگا ۔
سیاست میں ایسی ریت نہ ڈالا جائے ہر حلقے میں متحرک کارکنا ن ہوتے ہیں اور تما م سیاسی جماعتیں حصہ لیں رہے ہیں اگر سیاسی جماعتوں کے کچھ کارکنوں نے تخریب کاری کرکے گوشو کے نعرے لگا ئے تو بدمزدگی پیدا ہوگی اور ماحول آلودہ ہوگا بہتر ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں روایات برقرار رکھے پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں کی نااہلی پر افسوس کا اظہارکیا انھوں نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے اور بلوچستان کی ترقی سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے عوام 25جولائی کو دیانتدار عوامی نمائندوں کا چناو کرے۔
پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مضمر ہے عوام ایماندار نمائندوں کو کامیاب کریں، باپ پارٹی کا قیام اگر بلوچستان کی ترقی کیلئے اٹھایا گیا ہے تو بہتر اور مثبت عمل ہے ۔
انھوں نے کہا ہے کہ میاں برادران نے ملک میں لوٹ مار کرکے معیشت تباہی کے دہانے تک پہنچادیا ، مسلم لیگ (ن) دوسرے لیگوں کی طرح اپنی خاتمے کی جانب رواں دواں ہے،، لیاری واقع مخالفین کی سازش ہے جس کے مستقبل میں بیانک نتائج مترتب ہونگے ۔
انھوں نے کہا کہ میاں برادران کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک تباہی سے دوچار ہوا ہے اور انکے اپنے جماعت کے سیاسی رہنماء میاں برادران کی مخالفت میں نکل چکے ہیں ، چوہدری نثارزعیم قادری اور باقی سیاستدانوں نے ن لیگ کو پہنچان لیا اب تو لوگ ٹکٹیں واپس کررہے ہیں جس سے اب واضح ہوچکا ہے کہ(ن) لیگ بھی خاتمے کی جانب جارہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کے منشور میں ملکی ترقی واضح ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے انھوں نے کہا کہ لیاری واقعہ افسوسناک اور مخالفین کی سازش ہے ۔
مخالفین نے جو راستہ اختیار کیا ہے اس کے بھیانک تنائج برآمد ہونگے انھیں اس طرح کا قدم اٹھانے سے قبل سوچھنا چاہیے تھا کہ انھیں بھی اس ہی ملک میں جلسے اور کارنر میٹنگز منعقد کرنے ہونگے ۔
پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مضمر ہے،سردار لطیف کھوسہ
وقتِ اشاعت : July 3 – 2018