|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2018

لاہور: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

حکومت نے پیٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بھی گرا دی ہے اور  بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ کر کے بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ  ڈال دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔