تربت: بی این پی کے مرکزی رہنماو حلقہ پی بی 47مند،دشت اورگوکدان کے امیدوار میجر جمیل احمد دشتی کا نیو بہمن کا دورہ ، مختلف شخصیات سے ملاقات، سینکڑوں افراد کی حمایت کا اعلان ۔
اس موقع پر میجر جمیل احمد دشتی نے بلوچی روایات کے مطابق علاقے کے معزز بلوچوں کو حلقہ این اے 271 کے امیدوار معروف دانشور جان محمد دشتی کا پیغام سنایا اور کہا کہ جان محمد دشتی سے علاقے کا ایک ایک بلوچ واقف ہے اور انہیں اچھی طرح سے انہیں جانتے ہیں کہ موصوف ایک سچے اورراست گو انسان ہیں اور وہ ایک واضح وژن رکھتے ہیں۔
، انہوں نے کہا کہ اس وقت علاقے کے لوگوں کا جوق درجوق انکی حمایت کا اعلان اس بات کی دلیل ہے کہ موصوف کو علاقے میں اچھی پزیرائی حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ بی این پی کے امیدواروں میں اوردیگر میں فرق ہے انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں سب سے مقدم اور معزز بلوچ روایت ہیں اور ہم ضمیر خرید ٹولوں میں سے نہیں ہیں بلکہ ہم انس و محبت سے اپنے لوگوں کو اپنے ساتھ ملاتے ہیں اور اس میں ہمیں مختصر وقت میں جتنی کامیابی ملی ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے ۔
میجر جمیل احمد شتی نے مزید کہا کہ بلوچ کئی برسوں سے لیڈر نما لوگوں کو ووٹ دے کر اپنے اختیارات سونپتے گئے ہیں اور آج حالت یہ ہے کہ بلوچ کو ماسوائے مایوسی کے اور کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اپنے ووٹ کو ہمیشہ غلط امیدوارکودیاہے اور اسی وجہ سے عوام کوآج بدترین مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں اس سے بڑی ستم ظریفی اور کیا ہوگی کہ اکیسویں صدی میں بھی لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور پورے علاقے کے لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا یہی ہے کہ بلوچ اپنے حقیقی لیڈرشپ کی شناخت کریں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اب بھی اپنا رویہ تبدیل تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ، انہوں نے کہا کہ بلوچ جان محمد دشتی جیسے مدبر انسان کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تا کہ ان کی آواز ملکی ایوانوں میں گونج اٹھے انہوں نے کہا کہ علاقے میں شعوری ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی نمائندگی کی ذمہ داری اچھے اوصاف کے مالک کو سونپ دیں ۔
ووٹ کے غلط استعمال کیوجہ سے عوام آج بد ترین مشکلات کا شکار ہے،میجر جمیل دشتی
وقتِ اشاعت : July 4 – 2018