گوادر : صاف اور شفاف الیکشن سے عوام کی حقیقی نمائندگی کا تصور پورا ہوسکتا ہے۔ انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد گوادر شہر کو بھی دریجی کی طرح مثالی شہر بنائینگے۔ سی پیک کے ثمرات مقامی لوگوں کابنیادی حق ہے ۔ ضلع بھر میں فنی ادارے قائم کرینگے۔ بنیادی سہو لیات کی فراہمی کو فراہمی کو یقینی بنائینگے۔ حق نمائندگی من و عن ادا کرنا میری اولین تر جیح ہوگی۔ گوادر کے عوام کو ساحل اور وسائل کا مالک بنائینگے۔
اسلم بھوتانی کاگوادر پر یس کلب کے پروگرام حال و احوال پروگرام سے خطاب۔گوادر پر یس کلب لےئے کے لےئے دولاکھ روپے نقد عطیہ کر دےئے۔ حلقہ این اے 272لسبیلہ گوادر کے آزاد امید وار اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز گوادر پر یس کلب کے حال و احوال پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن ملک کی ضرورت ہے ۔
بظاہر الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لےئے کوشاں ہے جو وقت کی ضرورت ہے صاف اور شفاف الیکشن سے عوام کی حقیقی نمائندگی کا تصور پورا ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھر پور تیاری سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں میر ے پاس خوش خون وعدے نہیں میری نمائندگی کے گواہ میر ے حلقہ کے لوگ اور وہاں کے زمینی حقائق ہیں ضلع لسبیلہ میں ہزاروں ایکڑ اراضی سر مایہ داروں کے چنگل سے واگزا ز کر ایاسونمیانی میں بندرگاہ کے نام پر 50لاکھ ایکڑ اراضی کراچی پورٹ کو دےئے جانے کی کاروائی کو بلوچستان اسمبلی کے ذریعے رکوایا حبکو پاور پلانٹ اور دیگر بین الاقوامی منصوبوں سے ضلع لسبیلہ کے مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی بھر پور جنگ لڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک بہت بڑا منصوبہ ہے چین یہاں سر مایہ کاری کررہا ہے جو مستحن اقدام ہے لیکن اس میں گوادر کی مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی ہونا چاہےئے مقامی لوگوں کو ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو نا ان کا حق ہے سی پیک کے بنیفشری یہاں کا ماہی گیر اور دیگر مکاتب فکرہی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے میں نے سابقہ ایم پی اے کا صوبائی اسمبلی میں کوئی کردار نہیں دیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ گوادر جیسا اہمیت والا ضلع کسمپرسی کا شکار ہے ہمیں ہمارے حلقہ انتخاب کے لوگوں نے ہمیں جتنے عرصہ میں نمائندگی دی اللہ کے فضل و کر م سے ہم اپنے علاقے کے لوگوں کے امیدوں پر من و عن اتر ے صحت اور تعلیم کی سہو لیات سمیت روزگار کی فراہمی میں ہم نے بخل کا مظاہر ہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ دریجی حب کے عوام نے ہمیں مسلسل نما ئندگی دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کا میاب ہونے کے بعد ضلع گوادر کے لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرینگے سی پیک کے تمام فواعد مقامی لوگوں تک پہنچائینگے ضلع بھر میں فنی تعلیم ادارے کا م کرینگے سی پیک اور دیگر میگا پر وجیکٹس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی جنگ لڑینگے ادنیٰ ملازمتیں ہوں یا بڑی ملازمتیں پہلا حق ضلع گوادر کا ہونا چاہےئے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کی صورت میں گوادر شہر کوبھی دریجی حب کی طرح مثالی شہر بنائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے قلم میں بہت طاقت ہوتی ہے یہ بندوق اور توپ سے بھی زیادہ طاقتور ہے گوادر کے عوام کو ساحل اور وسائل کا مالک بنائینگے صحافی اس مشن میں ہمارے بازو بنیں ۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی انشاء اللہ ہماری کامیابی کا دن ہوگا۔
انہوں نے گوادر پر یس کلب کے لےئے دو لاکھ روپے کا نقد گرانٹ دیا جو گوادر پر یس کلب کے صدر مراد سالک بلوچ نے وصول کےئے ۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات جان محمد بلیدی اور سنیٹر اشو ک کمار تتنانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
گوادر کے عوام کوساحل اوروسائل کا مالک بنائینگے، اسلم بھوتانی
وقتِ اشاعت : July 10 – 2018