بھاگ: سالہاسال علاقوں سے غائب رہنے والوں کو اچانک عوام کی یاد آرہی ہے اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے اور عوام کو سبز باغ دیکھانے والوں نے ہمیشہ عوام کو پسماندہ رکھ کر اپنی اجارہ داری قائم کرکے علاقے کو مسائلستان بنادیا ہے ۔
ان خیالات کااظہار حلقہ این اے دوسوانسٹھ کوہلو،بارکھان،سبی،ڈیرہ بگٹی،بھاگ،بختیار آبادسے بلوچستان نیشنل موومنٹ کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ اگر عوام کو اپنے بہترمستقبل کافیصلہ کرنا ہے تو آزمائے مگر مچھوں کو دوبارہ ووٹ ہرگز نہ دیں کیونکہ انہی کے ہاتھوں آج پورے حلقہ پسماندگی،غربت،بھوک افلاس،بیروزگاری کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں ۔
عوام کو ایک بار پھر انہی مسائل میں جکڑا کر اگلے پانچ سال کیلئے انھیں مزید غلام بناکر جان بوجھ انھیں پسماندہ رکھ کر اپنی مرضی کی حکمرانی کرنے والوں اس بار عوام مسترد کرکے انھیں یہ پیغام دیں کہ اگر امیروں،بااثر طبقات کے اگر مفادات ایک ہوسکتے ہیں تو غریب عوام مظلوم عوام اپنے مفادات کیلئے کیوں ایک نہیں ہوسکتے ہیں ۔
اس کے باوجود بھی اگر عوام اپنے اجتماعی مفادات کیلئے اکھٹے نہیں ہوتے تو تاریخ اور آنے والے وقت میں انھیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا پانچ سال اقتدار میں رہنے والوں نے صرف لوٹ گھسوٹ اور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں نے اسمبلیوں میں پہنچ کر عوام کو مزید پسماندہ رکھ خود امیر سے امیر تر ہوتے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ یہی امیر طبقہ ایک بار پھر عوام کو سبز باغ دیکھاکر جھوٹے اعلانات ،وعدے کرکے عوام سے ووٹ لینے کیلئے ہرطرح کے ہربے استعمال کررہے ہیں اگر عوام نے انھیں ووٹ دے کر دوبارہ منتخب کیا تو حلقہ انتخاب مزید پسماندگی کا شکار ہوجائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ عوام پچیس جولائی کو بلوچستان نیشنل موومنٹ کے نامزد امیدوار جوکہ حلقہ این اے دوسو انسٹھ اور پی بی سات سبی،لہڑی،بختیار آباد بھاگ سے چنگیز حئی بلوچ جن کا انتخابی نشان ڈاتری پر مہر لگا کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں اور عوام دوستی ثبوت دیں۔
عوام آزمائے لوگوں کو مسترد کردیں ،ڈاکٹر حئی
وقتِ اشاعت : July 15 – 2018