واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کا الیکشن بھی لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی مجھے دوبارہ صدر دیکھنا چاہتا ہے جب کہ حریف جماعت میں کوئی ایسا امیدوار نظر نہیں آتا جو میرا مقابلہ کر سکے۔
سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے خلاف ٹوئٹر بہترین ہتھیار ہے اور اس سے بات براہ راست عوام تک پہنچتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہاکہ وہ دنیا میں امن چاہتے ہیں ، شمالی کوریا اور روس کے ساتھ تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں تاہم ہمیں امریکی مفاد کیلئے بھی کام کرنا ہے۔