حب : قومی اسمبلی کے حلقہNA.272لسبیلہ گوادر کے آزاد امید وار محمد اسلم بھوتانی کا گجر پمپ بھوانی پر اہلیان حب کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا اور ایک عظیم الشان ریلی کی شکل میں عوامی رابطہ آفس لایا گیا ۔
اس موقع پرقومی اسمبلی کے حلقہNA.272لسبیلہ گوادر کے آزاد امید وار محمد اسلم بھوتانی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین سرکاری ذرائع استعمال کرکے ہمارے اتحادیوں کو اپنے حق میں دستبردار کرارہے ہیں ۔
اگر منتخب ہوا تو بلوچستان ساحل ووسائل کا دفاع کرونگا بلوچ وسائل کا سودا کرنے سے پہلے گھر جانے کو ترجہی دونگا ہمارے ساتھ سرکاری ملازمین کو تبادلے اور معطل کرنے کی دھمکیاں دینے والے سن لیں بھوتانی برادران PB50 میں داخل ہوئے ہیں کوئی ہمارے لوگوں کی طرف ہاتھ بڑا کر تو دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ حب سمیت پو رے لسبیلہ کی عوام نے فیصلہ دے دیا ، ہما را جلسہ کر نے کا ارادہ تھا مگر سانحہ مستو نگ کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا گیا ، انشا ء اللہ ہما ری جیت یقینی ہے مخا لفین کے لئے استقبا لیہ ریلی واضح کا پیغام ہے اب وہ الیکشن کا ورک نہ کر یں اپنا کو ئی اورکام کر یں ۔
کیو نکہ لسبیلہ کے عوام نے 25جو لا ئی سے قبل ہی فیصلہ دے دیا ، مجھے جو ووٹ دینے والے ہیں وہ سب پا رٹیو ں کے ہیں ، میر ے مخا لف بھی مجھے ووٹ دیں گے ، نیشنل پا رٹی، مسلم لیگ ( ن) تو میر ی مدد کررہی ہیں بی این پی ( مینگل ) کے لو گ بھی ووٹ دیں گے ۔
لیکن اکثریت ووٹو ں کی بلو چستا ن عوامی پا رٹی کے لو گو ں کی ہو گی اور لسبیلہ میں پیپلز پا رٹی بھی مکمل سپو رٹ کرے گی ، حلقہ پی بی 49سے سر دار محمدصالح بھو تا نی 5سو فیصد جیت چکے ہیں ، 25جو لا ئی کو صرف رسمی کا روائی ہو گی بیلہ ، اوتھل ، لاکھڑا کے لو گو ں کی جانب سے محبت اور پیا ر کو دیکھ ہما ری جیت میں کو ئی رکا وٹ نظر نہیں آرہی ہے ۔
ہمیں ہما ری جیت کا یقین اس طر ح ہو رہا ہے کہ ہما رے مخا لفین نے سر کا ری ذرائع استعما ل کرکے ہمارے اتحا دی کو دستبردار کر وایا ، اگر میر ی پو زیشن کمزور ہو تی تو مخا لفین کوکیو ں حیلے بہا نے کر نے پڑتے کسی کے جو تے چا ٹنے پڑتے خدا کے لئے فلاں کو بٹھا دو ہم ہا ر رہے ہیں۔
تلوے چا ٹنے والے وہی ہوتے ہیں جھنو ں نے ہمیشہ تلوے چا ٹ کر اقتدار حا صل کیا ہے ، ہم کسی کا نام نہیں لیتے لیکن جس انداز میں ہما را اتحا دی لاپتہ ہو گیا تھا او ر بعد میں میڈیا میں خبر یں چل رہی ہیں کہ اس نے جس کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا انہی کے سامنے سر نگوں ہوگیا ۔
ہم نے ہمیشہ اصولو ں کی سیا ست کی ہے ہم عزت کر تے ہیں اور کسی کی ہزار با ر عزت کر یں گے لیکن شرط یہ کہ ایک با ر کو ئی ہما ری عزت کرے پیا ر محبت میں گر دن بھی حا ضر ہے لیکن کو ئی لال آنکھ دکھا کر با ت کرے گا تو اس کے سامنے سیسہ پلا ئی دیو ار بن جا ئیں گے جس طر ح ہما رے مخا لفین نے منتیں کرکے سر کا ری اداروں کے زریعے کسی کو دستبر دار کر وایا ہے ۔
اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہما ری پو زیشن اچھی ہے ہم مضبو ط ہیں ، ہما رے ساحل ووسائل کو انشاء4 اللہ آپ بھا ئیوں کا سالار ساحل محا فظ بن کر دکھا ئے گا صر ف پا رلیمنٹ میں پہنچنے دیں پھر دیکھیں کہ ہما رے ساحل ووسائل کو ن لو ٹنے کی کوشش کرے گا ۔
حیلے بہا نے کرکے اور لو گوں کو بلا کر ڈرایا اور دھمکیا ں دی جا تی ہیں کہ اسلم بھو تا نی کو ووٹ نہ دیں کیو ں نہیں دو اس لئے نہیں دو کہ ساحل ووسائل بیچنے نہیں دے گا ، مرد بن کر میدان میں نکلے ہیں اورمرد بن کر الیکشن لڑیں گے ۔
مر د بن کر جیت کر دکھا ئیں گے اللہ پر بھر وسہ اور عوام کی طا قت ہما رے ساتھ ہے 25جو لا ئی کو سر دار محمدصالح بھو تا نی اور میں کا میا ب ہو نگے اختر مینگل نے بیلہ کے جلسے میں کچھ طنزیہ انداز میں بات کی اس طنز میں بھی ایک دو با تین سچ کہے گئے شاہد اس کے علم میں تھا یا اس کے دل میں تھا کہ یہ دونو ں بھا ئی ایک تھے اور ایک ہی رہیں گے ۔
یہ اختر مینگل نے سو فیصد سچی با ت کہی ، دوسری با ت انہو ں سچی با ت یہ کہی کہ سر دار محمد صالح بھو تا نی وزارت اعلی کا خو اب دیکھ رہے ہیں وہ وزارت اعلی کے خواب نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ جیت کر بن کر دکھا ئیں گے۔
25جو لا ئی کو جو ش و خروش سے پو لنگ اسٹیشن آئیں اور اپنا ووٹ کا سٹ کر یں ہمیں اللہ اور عوام کی مدد کے علا وہ کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور عوام ہما رے ساتھ ہیں ،پی بی 50میں اسلم بھو تا نی داخل ہو چکا ہے جو ہا تھ ہما رے ہمدردوں سپو ٹروں پر بڑھے گا ۔
اسے ہم زبر ستی اور طا قت کے ساتھ روکیں گے اور یہ طا قت ہم رکھتے ہیں پہلے شاہد ان کا کسی کمزور سے واسطہ تھا ، ڈراتے تھے ہما رے کسی ساتھی کو پی بی 50میں ہا تھ لگا کر دکھا ئیں تو وہ بھی اپنا حشر دیکھے گا کیا۔
دھمکیا ں دینے والا دور ختم ہو گیا اب پی بی 50میں مر د داخل ہو ئے ہیں. بعد ازاں محمد اسلم بھوتانی نے جنگی خان گوٹھ میں نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر عثمان کوہ بلوچ کی دعوت پر کارنر میٹنگ میں شرکت کی. اس موقع سینٹر اشوک کمار و دیگر موجود تھے۔
مخالفین سرکاری ذرائع استعمال کر کے ہمارے اتحادیوں کو اپنے حق میں دستبردار کرارہے ہیں، اسلم بھوتانی
وقتِ اشاعت : July 18 – 2018