|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2018

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین نشستوں پر اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ این اے 265پر نیشنل پارٹی کے امیدوار یاسمین لہڑی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نوابزادہ عمر فاروق کاسی کے حق میں دستبردار جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صالحہ کاکڑ حلقہ پی بی32پر نیشنل پارٹی کے امیدوار یاسمین لہڑی کے حق میں دستبردار ۔

اسی طرح نیشنل پارٹی حلقہ پی بی24پر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی بی30پر نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا،یہ بات نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر کبیر احمد محمد شہی ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر این اے265کے امیدوار نوابزادہ عمر فاروق کاسی اور حلقہ پی بی32کے امیدوار یاسمین لہڑی نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید ناصر ،نیشنل پارٹی کے اسلم بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے،کبیر احمد محمد شہی نے کہاکہ الیکشن قریب آتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد اور رابطے جاری ہیں اس سلسلے میں نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اپنے رابطے تیز ار بالآخر ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الائنس کرنے کا فیصلہ کیا ۔

نیشنل پارٹی این اے265کے امیدوار یاسمین لہڑی عوامی نیشنل پارٹی کے این اے265پر امیدوار نوابزادہ عمر فاروق کاسی کے حق میں دستبردار ہوگئی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی بی32پر امیدوار صالحہ کاکڑ نیشنل پارٹی کی امیدوار یاسمین لہڑی کے حق میں دستبردار ہوگئی ۔

اسی طرح حلقہ پی بی24پر نیشنل پارٹی کے امیدوار نہ ہونے کی صورت میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک نعیم خان بازئی کی حمایت کریگی جبکہ حلقہ پی بی30پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نہ ہونے کی صورت میں نیشنل پارٹی کے امیدوار عطاء بنگلزئی کی حمایت کریگی ۔

نوابزاد عمرفاروق کاسی نے کہاکہ نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی جو اتحاد ہوا اس کو وسیع کرنے کی کوشش کرینگے بلکہ اس تحاد کو الیکشن کے بعد بھی برقرار رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں آباد اقوام کے درمیان محبت کی فضاء قائم کرے اور اس کا واحد حل الیکشن میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے ۔

حلقہ پی بی32کے امیدوار یاسمین لہڑی نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنے امیدوار کو ہمارے حق میں دستبردار کرایا انہوں نے کہاکہ یہ اتحاد مضبوط اور جمہوری قوتوں کی جیت یقینی ہو گی۔