خضدار ; خضدار اتحاد نے حلقہ پی بی 39 خضدار ٹوسے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی حمایت کا اعلان کر دیا،آج سے خضدار اتحاد بی این پی (عوامی) کی نامزد امیدواربرائے حلقہ پی بی 39 میر اسرار اللہ خان زہری کی کامیابی کے لئے بھر پور مہم چلائے گی۔
بی این پی اور خضدار اتحاد کی منشور میں،تعلیم،صحت،روزگار سمیت مختلف حوالوں سے مماثلت پائی جاتی ہے اس لئے ہم نے ان کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست پر خضدار اتحاد کا امیدوارفوزیہ سکندر بدستور انتخابات لڑے گی خضدار اتحاد کے چیئرمین میر اورنگ زیب زہری کا بی این پی (عوامی) کے مرکزی رہنماء میر اسرار اللہ خان زہری کے فرزند نواب زادہ میر ضیاء اللہ زہری کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر خضدار اتحاد حلقہ این اے 269 سے نامزد امیدوار فوزیہ سکندر ایڈووکیٹ،بی این پی (عوامی) کے مرکزی رہنماء میر شفیع بارانزئی،نور الدین چھٹہ،حاجی محمد انور قلندرانی،میر بشیر احمد زرکزئی،میر سکندر شیخ،میر بنیامین زہری اور دیگر بھی موجود تھے نواب زادہ میر ضیا ء اللہ زہری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خضدار اتحاد کے دوستوں نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے ۔
ان کے فیصلے کے دورس نتائج برآمد ہونگے ہماری اور خضدار اتحاد کی یہ کوشش ہو گی کہ ہم خضدار میں ایک نئی تبدیلی سے خضدار کے عوام کی خدمت کا آغاز کرکے میر اسرار اللہ خان زہری کے جیت کو یقینی بنائیں تا کہ عوامی مسائل کا حل ممکن ہو ۔
خضدار اتحاد کے چیئرمین میر اورنگ زیب زہری کا کہنا تھا کہ خضدار اتحاد کی حمایت حاصل کرنے کے لئے مختلف جماعتوں نے کوشش کی ہم نے بھی تمام پارٹیوں کے انتخابی منشور کا بغور جائزہ لیا اور ہم نے خضدار اتحاد اور بی این پی (عوامی) کی منشور میں کافی باتوں پر مماثلت محسوس کی جس میں تعلیم ہر بچے کے لئے،صحت کی سہولیات،بے روزگاری کا خاتمہ اور پانی کی فراہمی جیسے اہم مسائل بھی شامل ہیں ۔
ان تمام چیزوں کو دیکھ کر اور اس حوالے سے مختلف نشستوں کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ خضدار اتحاد حلقہ پی بی 39 خضدار نال سے بی این پی (عوامی) کے نامزد امیدوار میر اسرار اللہ خان زہری کی حمایت کا اعلان کرتی ہے آج سے خضدار اتحاد کے کارکنان حمایت کے پیش نظر بی این پی عوامی کے امیدوار کی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیکر انہیں کامیاب کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔
تا ہم حلقہ این اے 269 سے خضدار اتحاد کا نامزد امیدوار فوزیہ سکندر ایڈووکیٹ بدستور مقابلہ کر رہی ہے اور انشا ء اللہ خضدار اتحاد این اے 269 سے اپنی امیدوار کی کامیابی کے لئے بھر پور کوشش کرے گی۔
خضدار اتحاد نے بی این پی عوامی کی حمایت کا اعلان کردیا
وقتِ اشاعت : July 20 – 2018