|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2018

خضدار : گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار میں سال اول فرسٹ ایئر کے لیئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 400 طالبات سے زائد نے حصہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار میں سال 2018۔ 2020کے لئے 400سے زائد طالبات نے حصہ لیا انٹری ٹیسٹ کی نگرانی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج و گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار کے سینیئر لیکچرارز نے کی اس موقع پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کا لج خضدار محترمہ راحیلہ باجوئی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ خضدار میں اب بچیاں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن ہمارے کالج میں اساتذہ کی کمی آڑے آرہی ہے ۔

اس سلسلے میں حکام بالا کو بھی متعدد بار مراسلہ ارسال کر چکے ہیں لیکن طالبات کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کے لئے کوئی تیار نہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت گرلز کالج میں 1200طالبات کے لئے صرف 6لیکچررز ہیں اور 20لیکچرارز کے پوسٹیں خالی ہیں ۔

کالج میں طالبات کی پڑھائی کے لئے صرف 6کلاس رومز ہیں اور اس کے علاوہ فنڈز کی عدم دستیابی اور ڈرائیورز کی پوسٹیں خالی ہونے کی وجہ سے گرلز کالج کی دوگاڑیاں کھڑی ہیں 1200طالبات کو گھر سے کالج اور کالج سے گھرپہنچانے کے لئے صرف ایک گاڑی استعمال میں ہے