|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2018

تربت : تربت سمیت مکران بھر بجلی کے تعطل کو تین ہفتے گزر گئے، ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے ممکنہ درستگی کی تاریخ بھی گز گئی مگر ایران سے بلا تعطل بحالی ممکن نا ہوسکی۔ جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے مکران کو سپلائی کی جانے والی بجلی گزشتہ تین ہفتوں سے ایران نے بند کردیا ہے ۔

پورے مکران ڈویژن کو روزانہ رات کو چار سے چھ گھنٹوں کے لیئے بجلی سپلائی کی جارہی ہے جبکہ دن کا پورا وقت بغیر بجلی گزر جاتی ہے ۔ ابھی تک مقامی انتظامیہ اور کیسکو حکام کے علاوہ باضابطہ بجلی بندش کے بارے میں کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا ہے۔

تاہم ڈپٹی کمشنر کیچ اور ایکسئین کیسکو بنگل خان مری نے دو ہفتے قبل پریس بریفنگ میں ممکنہ طور پر آٹھ سے دس دنوں تک بلا تعطل ایران سے بجلی سپلائی کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سے مکرن کے لیئے سپلائی کی جانے والی بجلی کی بحران کا سبب ٹیکنیکل فالٹ ہے جسے اگلے آٹھ سے دس دنوں کے درمیاں دور کر کے جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے معمول کی سپلائی دوبارہ شروع ہوجائے گی مگر یہ مدت مکمل ہونے کے باوجود کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی