گوادر : صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 سے آزاد امیدوار میر اویس جان بلوچ اورنجی ٹی وی کے سی ای او احمد اقبال بلوچ کا نے کہا ہے کہ بلوچستان کا امیر ترین علاقے کے لوگ سابق نمائندوں کی کوتائیوں اور ناقص طرز حکمرانی کے باعث بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔
گوادرکے عوام پر گزشتہ 10 سالوں سے مسلط شخص آئندہ دس سالوں میں بھی کچھ نہیں کرپائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سر بندر میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کے عوام سابق نمائندوں کی کھوکھلے دعوؤں سے تنگ آچکے ہیں ۔
اب کی مرتبہ وہ اس نمائندہ کا انتخاب کریں گے جو عوامی مسائل کے حل کیلئے اسمبلی کے فلور پر اقدامات اٹھائے گا نہ کہ ذاتی مفادات کیلئے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے خدمت کا موقع دیا تو ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے عوام کیلئے ہمارے خاندان کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ہمارے والد حاجی محمد اقبال بلوچ نے 60کی دہائی میں جس طرح علاقے کی خدمت کی تھی وہ اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے ماہی گیر ایک بہت بڑی انڈسٹری کے مالک ہیں تاہم سابقہ نمائندوں نے شعبہ ماہی گیری کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑا کردیا ہے ۔ منتخب ہوکر ماہی گیری کو بہت بڑی انڈسٹری بنادیں گے ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کے فیصلہ سے گوادر ، سر بندر اور دیگر علاقوں کے لوگ اپنی زندگی کو تبدیل کرسکیں گے ۔
گوادرکے عوام کی محرومی کے ذمہ دار سابق نمائندے ہیں، اویس بلوچ
وقتِ اشاعت : July 23 – 2018