دالبندین : بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں بیس افراد زخمی ہوگئے ۔
ایس ایچ اودالبندین محمد عابد نے بتایا کہ دالبندین کی کلی خدائے رحیم میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔
دستی بم حملے میں بیس افراد زخمی ہوئے جنہیں دالبندین کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے چار زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
دالبندین، بی اے پی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 20افراد زخمی
وقتِ اشاعت : July 23 – 2018